نئی دہلی،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولس کی جانب سے کھیل رہے تیز ہندوستانی بولر محمد سمیع پھر مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔پیر کو کولکتاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف میچ کے بعد کولکاتہ پولیس نے انہیں روک لیا۔پولیس نے انہیں سمن بھیج کر بدھ کو 2 بجے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔اس کے بعد پولیس نے ان کو کولکاتہ کے ہی ہوٹل گریٹ ایسٹرن میں روک لیا۔سمیع کی بیوی حسین جہاں نے 10 اپریل کو سمیع پر بھتہ اور علاج کا خرچہ نہیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔اب پولیس سمیع سے بھتے معاملے پر بات چیت کرے گی۔وہیں پولیس نے سمیع کے بھائی حسیب کو بھی سمن بھیجا ہے۔حسین نے حسیب پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔اگر یہ معاملہ مزید بڑھتا ہے تو ہو سکتا ہے سمیع کو آئی پی ایل سے ہاتھو دھونا پڑے ۔حسین نے سمیع سے مہینے کے 10 لاکھ خرچے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے 10اپریل کو بھتے اور علاج اخراجات کے طور پر حسین جہاں نے محمد سمیع سے ماہانہ 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔حسین جہاں کے وکیل کے مطابق کیس کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے کورٹ نے جلد ہی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔